یش راج فلمز کی نئی پیشکش، جان ابراہم دھوم 4 میں اداکاری کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی اداکار جان ابراہم یش راج فلمز کی نئی پیشکش دھوم 4 میں اداکاری کیلئے تیار ہیں جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھوم فرنچائز کی پہلی فلم سے ہی مرکزی اداکار کے طور پر شہرت حاصل کرنے والے جان ابراہم نے یش راج فلمز کے آدتیہ چوپڑا کے ساتھ دھوم 4 کے حوالے سے کئی ملاقاتیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیروز خان نئے ڈرامے کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

حال ہی میں شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم پٹھان میں اداکاری سے حوصلہ پانے والے جان ابراہم نے گزشتہ 2 روز سے یش راج فلمز انتظامیہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جان ابراہم ملاقاتوں کے دوران اہم گفتگو کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جان ابراہم دھوم 4 کی کاسٹ کا حصہ بننے کیلئے پر امید ہیں۔ قبل ازیں جان ابراہم کی فلمیں ستے مے وجیتے اور ممبئی ساگا سے اداکار کو زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تاہم پٹھان کو تاریخی پذیرائی ملی۔

بلاشبہ پٹھان میں ہیرو کا کردار شاہ رخ خان نبھا رہے تھے تاہم یش راج فلمز نے بلاک بسٹر فلم میں جان ابراہم کے کردار کو سنجیدگی سے دیکھا اور اب دھوم 4 کیلئے جان ابراہم کی کامیابی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دھوم 4 میں جان ابراہم نے ابھیشیک بچن کے بالمقابل مرکزی ولن کا کردار نبھایا تھا جو دھوم سیریز کی اب تک پیش کی گئی تینوں فلمز میں چور ہوتا ہے۔ دھوم 2 میں چور کا یہ کردار رتیک روشن اور دھوم 3 میں عامر خان نے نبھایا تھا۔

Related Posts