جوبائیڈن کا یمن جنگ کی حمایت سے دستبرداری اور سعودی عرب کے دفاع میں مدد کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اُمید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کریں گے،امریکی صدر
اُمید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کریں گے،امریکی صدر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن جنگ کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے دفاع میں مدد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نئی خارجہ پالیسی کا اعلان کردیا۔ جو بائیڈن حکومت کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ ختم کرنے کیلئے امریکا سفارتکاری تیز کردے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا ایک بار پھر عالمی برادری سے رابطے بحال کرنے والا ہے۔ یمن میں جنگ کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے دفاع میں ہر طرح مدد کرتے رہیں گے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا کے داخلی معاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ روسی حکومت سے نمٹنے کیلئے مؤثر طریقۂ کار استعمال کیا جائے گا۔

میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ دنیا میں آمریت کا مسئلہ بڑھ رہا ہے جس سے نمٹنا ضروری ہے۔ میانمار کی فوج کو چاہئے کہ اقتدار چھوڑ دے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میانمار میں جمہوری رہنما آزاد کیے جائیں۔ امریکا کو کورونا وائرس، جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور ماحولیاتی بحران سمیت متعدد چیلنجز درپیش ہیں جن کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: روسی عدالت میں اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کو 3 سال قید کی سزا 

Related Posts