واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک کے شہریوں کیلئے ایک سال میں 64 لاکھ نوکریاں تخلیق کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ملکی تاریخ میں کسی بھی صدر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ گزشتہ برس 2021 کے دوران ہماری حکومت نے 64 لاکھ نوکریاں تخلیق کیں۔ یہ کسی بھی تقویمی سال میں امریکی تاریخ کے کسی بھی صدر کے مقابلے میں سب سے زیادہ نوکریاں ہیں۔ اتنی زیادہ نوکریاں پہلے کسی صدر نے نہیں دیں۔
اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، مسجد الحرام میں داخلے کے راستے مقرر
We added 6.4 million jobs last year.
That’s the most jobs in any calendar year by any president in history.
How? The American Rescue Plan got the economy off its back and humming again — and 200 million vaccinations got Americans out of their homes and back to work.
— President Biden (@POTUS) January 7, 2022
ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم نے یہ کیسے کیا؟ امریکی ریسکیو پلان سے ہماری معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی اور کام شروع ہوگیا۔ پھر ہم نے کورونا کی روک تھام کیلئے 20 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کی جس سے امریکی قوم گھروں سے باہر نکلی اور کام پر واپس آگئی۔
Record job creation.
Record unemployment declines.
Record increase in people in the labor force.The Biden economic plan is working — and it is getting America back to work.
— President Biden (@POTUS) January 7, 2022
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ریکارڈ تعداد میں ملازمتیں تخلیق کیں۔ بے روزگاری میں ریکارڈ کمی ہوئی۔ افرادی قوت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔ جو بائیڈن معاشی پلان کام کر رہا ہے، ہم نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن کرائی اور اب امریکی اپنے اپنے کاموں پر واپس آرہے ہیں۔