دُنیا بھر میں کورونا سے 30کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 93ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 30کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 93ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 30کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 93ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 30 کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 54 لاکھ 93 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 30 کروڑ20 لاکھ 57 ہزار272 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 54 لاکھ 93 ہزار628 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کاخوف، حکام نے امریکیوں کو نئے سال کی آمد پر تقریبات سے روک دیا

پاکستان میں کورونا کے 348 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

وائرس سے متاثرہ 92 ہزار 233افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 3 کروڑ 85 لاکھ 83 ہزار645ہو گئی۔ وائرس کے3 کروڑ 84 لاکھ 91 ہزار 412مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 25 کروڑ 79لاکھ 80ہزار افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 5 کروڑ 96لاکھ 28ہزار973 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 52لاکھ 26 ہزار386 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 8لاکھ 56 ہزار137افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 83ہزار178شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ23 لاکھ 95  ہزار 322 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 19ہزار730لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، فرانس پانچویں، روس چھٹے، ترکی 7ویں، جرمنی 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts