نوکری کیلئے بیت المال آنیوالے امیدوار خوار، ہاتھا پائی، ہیڈ آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

job seekers Protest in Pakistan Bait-ul-Mal

اسلام آباد:پاکستان بیت المال میں نوکریوں کے حصول کیلئے آنے والے امیدوار خوار،بیت المال انتظامیہ اور امیدواروں کے درمیان ہاتھا پائی کے دورا ن بیت المال کے ہیڈ آفس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ہزاروں امیداور بارش میں کھڑے ہونے پہ مجبور تھے جبکہ فی میل امیدواروں کی بڑی تعداد بارش میں بھیگنے پہ مجبور تھیں،104 خالی نشستوں پر ہزاروں بے روزگار واک ان انٹرویو دینے پہنچ گئے۔

بیت المال کے ملازمین کی جانب سے امیدواروں کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا گیا،امیدوار بارش میں بھیگتے رہے ہیں ،بیت المال میں انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: جعلی صحافی کی بے ضمیری، فون ٹاور لگانے کے نام پر شہری سے 5 لاکھ وصول

بارش میں بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں بنائی گئی تھی تمام خالی نشستوں کیلئے ایک ہی دن امیداورں کا ٹیسٹ رکھ دیا گیا جس سے امید واروں کا رش زیادہ ہوگیا ہے اور انتظامیہ تالے لگا کر غائب ہو گئی جبکہ امیدوار خوار ہو کر رہ گئے۔

Related Posts