جعلی صحافی کی بے ضمیری، فون ٹاور لگانے کے نام پر شہری سے 5 لاکھ وصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی صحافی کی بے ضمیری، فون ٹاور لگانے کے نام پر شہری سے 5 لاکھ وصول
جعلی صحافی کی بے ضمیری، فون ٹاور لگانے کے نام پر شہری سے 5 لاکھ وصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد میں جعلی خاتون صحافی نے فون ٹاور لگانے کے نام پر بے ضمیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری سے 5 لاکھ روپے وصول کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترنول پریس کلب کی جعلی صحافی ممبر نسیم بی بی اور ساتھی کامران نے فون ٹاور لگانے کے نام پر محمد ریاض نامی شہری کو 5 لاکھ روپے سے محروم کیا۔ شہری محمد ریاض کا کہنا ہے کہ نسیم نامی خاتون 4 ماہ قبل میرے گھر آئیں اور موبائل فون ٹاور لگوا کر دینے کا کہا۔

متاثرہ شہری محمد ریاض کے مطابق چند دن بعد نسیم بی بی اپنے ساتھی کامران کو بھی گھر لے آئیں اور کہا کہ یہ کمپنی کا سپروائزر ہے۔ شہری سے شناختی کارڈ کی نقل اور زمین کے کاغذات لے کر یہ لوگ چلے گئے۔ کچھ دن بعد کامران نے فون پر کہا کہ جی ایم صاحب نے آپ کی ٹاور کی درخواست منظور کر لی۔

شہری محمد ریاض نے کامران کے کہنے پرکچھ کاغذات پر دستخط کیے اور انگوٹھا لگایا۔ کچھ روز بعد کامران نے جی ایم کے نام پر 5 لاکھ روپے طلب کیے اور کہا کہ 10 روز میں ٹاور لگا دیں گے۔ محمد ریاض سے 4 لاکھ 90 ہزار روپے ہتھیائے گئے اور سکیورٹی کی مد میں 2 چیک دئیے گئے جو کیش نہیں ہوئے۔

جب شہری محمد ریاض نے نسیم بی بی اور کامران کو فون کرکے بتایا کہ چیک کیش نہیں ہوئے تو انہوں نے کہا کہ رقم رشوت کے طور پر جی ایم کو دی گئی ہے۔ اگر ہمارے خلاف قانونی کارروائی کی تو اغوا کر لیں گے۔ نسیم بی بی نے کہا کہ میں ترنول پریس کلب کی ممبر ہوں اور میرے پاس ہر وقت ایک 30 بور کا پستول ہوتا ہے۔

محمد ریاض نے کہا کہ مجھے نسیم بی بی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس کو درخواست دی جس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم دونوں ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔ میری حکامِ بالا سے اپیل ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے۔

  یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر جعلسازی، ملزمان گرفتار 

Related Posts