جینیفر اینسٹن نے دو شادیوں کے بعد بھی اولاد نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جینیفر اینسٹن نے دو شادیوں کے بعد بھی اولاد نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی
جینیفر اینسٹن نے دو شادیوں کے بعد بھی اولاد نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: جینیفر اینسٹن نے پہلی بار میڈیا کے سامنے اپنے بانجھ پن کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ حاملہ ہونے کی مسلسل افواہیں جو برسوں تک ان کا پیچھا کرتی رہیں، اس دوران وہ درحقیقت ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھیں۔

جینیفر اینسٹن کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی چیز سے گزر رہی تھیں کہ جس کا کسی کو اندازہ نہیں تھا جب کہ عوام اس بات پر بحث کر رہے تھے کہ آیا وہ بچے چاہتی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ کافی مشکل تھا۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ میں بانچھ پن کا شکار تھی، بچے کی پیدائش کی خاطر چینی چائے کا استعمال اور مختلف قسم کی ادویات بھی استعمال کررہی تھی،مگر لوگوں کو فکر تھی کہ بچے کیوں نہیں ہورہے؟

اداکارہ دو بار شادی کر چکی ہیں لیکن ان کے کبھی بچے نہیں ہوئے، جب انہوں نے بریڈ پٹ سے اپنی پہلی شادی ختم کی تو یہ وقت ان کے لئے بہت زیادہ آزمائشی تھا۔

مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں مشتعل ہجوم کی ہانیہ عامر کیساتھ بدسلوکی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پانچ سال ایک ساتھ رہنے کے بعد، دونوں نے 2005 میں اپنے تعلقات کو ختم کرنے کا انتخاب کیا۔ اس وقت، میڈیا نے یہ نظریہ پیش کیا کہ اینسٹن نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کو بچے پیدا کرنے سے زیادہ ترجیح دینے کا انتخاب کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے۔

Related Posts