پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کاروباری برادری کے مسائل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات ہوئی جس میں جاوید آفریدی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور صنعتی عمل کو رواں رکھنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے مسائل بخوبی سمجھتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کاروباری سرگرمیاں اور کورونا وائرس کی لاک ڈاؤن متوازی سمت میں جاری رکھے جائیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں وہاں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ممکنہ حد تک صنعتی عمل و کاروباری سرگرمیوں کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔
وفاقی حکومت کا مؤقف واضح کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مزدور اور سفید پوش عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے۔ اس حوالے سے حکمت عملی کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حالات و واقعات کے مطابق لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔
1) وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات
جاوید آفریدی کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور صنعتی عمل کو رواں رکھنے کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش#PMImranKhan pic.twitter.com/9oerSTJXVZ
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 22, 2020