آئی سی سی نے بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ کا پوائنٹ کم کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی نے بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ کا پوائنٹ کم کردیا
آئی سی سی نے بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ کا پوائنٹ کم کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جانے کے بعد بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ کا ایک پوائنٹ کم کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کی۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا واقعہ انگلینڈ میں پہلے ٹیسٹ کے 81 ویں اوورمیں پیش آیا۔کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجسپریت بمراہ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق بمرا نے اولی پاپ کے ساتھ نامناسب انداز میں ٹکرانے کی کوشش کی۔جسپریت بمراہ جان بوجھ کر رنز لیتے ہوئے اولی پاپ کے راستے میں آئے۔

بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرآئی سی سی کی سزا کو تسلیم کرلیا ہے۔

Related Posts