فلم ‘ملی’ نے میری ذہنی صحت کو نقصان پہنچایا، جھانوی کپور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم 'ملی' نے میری ذہنی صحت کو نقصان پہنچایا، جھانوی کپور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی اداکارہ جھانوی کپور اس جمعہ کو ریلیز ہونے والی اپنی پہلی سروائیول تھرلر فلم ‘ملی’ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل اُنہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک ماہ تک جاری رہنے والی فلم کی شوٹنگ نے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کیا۔ فلم میں وہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہے جو گھنٹوں فریزر میں پھنسی رہتی ہے۔

فلم ملی 2019 کی ملیالم ہٹ ہیلن کا ہندی ریمیک ہے۔ سچے واقعات پر مبنی فلم میں جھانوی کی جدوجہد کو ملی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو فریزر کے اندر زندہ رہنے کے لیے وقت کے خلاف بھاگتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق فلم کی ٹیم نے ایک خصوصی فریزر بنایا تھا جہاں انہوں نے منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر 20 دن تک شوٹنگ کی۔

دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے، جھانوی نے کہا، ”مجھے یاد ہے کہ اس (فلم) نے میری دماغی صحت پر حقیقی اثر ڈالا ہے کیونکہ میں شوٹ مکمل کرنے کے بعد گھر واپس آتی اور سوتی تو خواب میں دیکھتی تھی کہ ابھی تک فریزر میں ہی ہوں۔

مزید پڑھیں:نشے میں دُھت ہوکر دو دن تک سوتا رہا، سنجے دت کا انکشاف

جھانوی نے مزید کہا، ”اگر آپ اپنے دن کے 15 گھنٹے بند ماحول میں فریزر میں دن کا بیشتر حصہ روتے ہوئے گزارتے ہیں، بعض اوقات چوہے کے ساتھ جو آپ کی انگلیوں کو کریدتا رہتا ہے، تو یہ یقینی طور پر اچھا نہیں ہے۔“

Related Posts