کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب کرلیا گیا، میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر اسمبلی کا اعلان کرینگے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے اسپیکر شپ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کے مرحلے کی کارروائی آج ہورہی ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے 5 کاغذات نامزدگی میں جمع کرائے گئے، تاہم مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
مزید پڑھیں: ریاست بندوق کی نوک پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنیوالے گروہوں کو برداشت نہیں کریگی، فوادچوہدری