جمشید دستی کی بس کو تھانہ شاہجمال پولیس نے قبضے میں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jamshed dasti
جمشید دستی کی بس کو تھانہ شاہجمال پولیس نے قبضے میں لے لیا

مظفرگڑھ: شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے والی سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بس کو تھانہ شاہجمال پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

پولیس ترجمان میں مؤقف اپنایا کہ جمشید دستی کی بس کی رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، قانون سے کسی کو استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب جمشید دستی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ بس وفاقی حکومت نے عطیہ کی تھی جس کے کاغذات بھی اس کے پاس ہیں لہذا فلاحی تنظیم کو عطیہ کی گئی بس کی رجسٹریشن کرانا حکومت کا کام تھا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑے جانے پر خبروں کی زینت بن گئے تھے۔ اس مرتبہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری کو یونیورسٹی انتظامیہ نے کالعدم قراردیا ہے۔

مظفر گڑھ کے سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی سند کی بھی تصدیق نہ ہوسکی۔ اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تحقیقات کے دوران جمشید دستی کے شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپ پر بھی الگ الگ تصاویر پائی گئیں۔

خیال رہے کہ جمشید دستی جعلی ڈگری پر سپریم کورٹ میں کیس پر بطور ممبر قومی اسمبلی سے مستعفی بھی ہوئے تھے ، وہ اس ضمن میں سیشن کورٹ مظفرگڑھ سے سزا یافتہ بھی ہیں۔

Related Posts