اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے بھی پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
جمشید چیمہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جناح ہاؤس حملے کا کوئی پلان نہیں تھا، 9 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، رجیم چینج کے بعد عمران خان کے بیانیے کو نہ روکنا ہمارا بھی قصور ہے، ہم اس حوالے سے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہیں۔
اس وقت جو تباہی آئی ہے، ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ایک دوسرے کو جوڑیں، انہوں نے کہا کہ بڑے بیٹے کی عمر 11سال ہے جو کینسر سے لڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق جو بات ہوئی وہ ادارے سے متعلق نہیں تھی۔