ایران نے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنیوالا بیلسٹک میزائل بنا لیا
تہران :اسلامی جمہوریہ ایران نے 2 ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل خیبر تیار کرلیا ہے۔
ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل خیبر کی آج ایک تقریب میں رونمائی کی گئی۔ بیلسٹک میزائل خیبر 1500 کلو وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ نیا بیلسٹک میزائل خیبر ایرانی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن نے بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر کے قتل کا منصوبہ بنانے والا نوجوان بھارتی ملزم گرفتار
دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت کسی بھی نئی سرگرمیوں کے بارے میں بین الاقوامی معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔