کراچی، بجلی کے تنازع پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق، 2 افراد زخمی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بجلی کے تنازع پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کے علاقائی کونسلر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جاں بحق شخص کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو جماعت اسلامی کا کونسلر تھا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا بجلی کی تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا، فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا ہے، حبیب اللہ اور علاقے کے دیگر افراد نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیسے دینے سے منع کیا تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہری اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک مبینہ ڈکیت ہلاک دوسرا زخمی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے عباسی شہید اسپتال پہنچے اور الزام عائد کیا کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی پر کام کررہی ہے، واقعہ حکومت کے لیے شرمناک ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب سرجانی یو سی 7 کے چیئرمین اونیب علی کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پوری مافیا ہے جنہوں نے لوگوں کے گھروں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔

Related Posts