دشمن اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہے،جہانگیر ترین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دشمن اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہے،جہانگیر ترین
دشمن اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہے،جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے جہانیاں میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ دشمن اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہے،نیاپاکستان بنانیکی کوشش کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرخان ترین کا جہانیاں میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔اپوزیشن جماعتوں کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔دشمن اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہے۔10سال پہلے بہتر پاکستان بنانے کیلئے اکٹھے ہوئے تھے۔

آج آپ لوگوں نے اپنی محبت سے ثابت کیا ہے کہ وہ لوگ جو ٹی وی پروگراموں میں بیٹھ کر پوچھتے تھے کہ آئی پی پی کے پاس لوگ کہا ں سے آئیں گے ذرا جھنڈے لہرائیں اور دکھائیں کہ یہ پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل جہانیاں کا ورکرز کنونشن ہے۔

10سال قبل نئے پاکستان کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے مگر تحریک انصاف میں رہ کر اپنے خوابوں کو چکنا چور ہوتے دیکھا ہے۔ پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں اتنا بڑا ورکرز کنونشن پہلے نہیں دیکھا۔عہدیداروں کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور سوچا کہ عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بنائیں گے اور پھر 8سال تک ہم نے دن دیکھا نہ رات دیکھی۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے 10سال پہلے جہانگیرترین اور میں نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی خدمت کیلئے سیاست میں بھرپور حصہ لینا ہے یہ 2010اور 2011تقریباً12سال پہلے کی بات ہے اور ہم سب نے یہ فیصلہ کیا کہ اس ملک میں جو بادشاہت کرنیوالی جماعتیں ہیں ان کے خلاف کھڑے ہونا ہے یہ جو پارٹیاں باریاں لگاتے ہیں ان کے خلاف کھڑے ہو کر سیاست کرنی ہے عوام کو ان کے چنگل سے نجات دلانی ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ افسوس وہ محنت وہ کوشش جو 8سال ہم نے کی تھی ان خوابوں کو اپنے سامنے چکنا چور ہوتے دیکھا ہم نے غریبوں کیلئے کہا تھا کہ 50لاکھ گھر بنائیں گے بھائی خانیوال میں کوئی گھر نظرآیا وہ 1کروڑ نوکریوں میں بھی کوئی نوکری ملی ہاں جیبیں بہت گرم ہوئیں ہم سب کوپتا ہے میں نام نہیں لینے چاہتا۔اس تبدیلی نے ملک کو اس انجام پر پہنچایا کہ ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے شہدا کے مجسموں کے سامنے گرتے دیکھا۔

نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ مستعفی

صدر استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں 2سے3کروڑ میں ڈپٹی کمشنر لگتے دیکھے۔پہلی بار پنجاب میں 5،5کروڑ میں کمشنر لگے۔پہلی بار پنجاب میں چھوٹی چھوٹی پوسٹوں پربھی پیسوں کے عوض لوگ لگتے تھے۔

Related Posts