اسرائیلی فورسز ٹینک لے کر لاکھوں فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے غزہ میں داخل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ فلسطین: اسرائیلی فورسز درجنوں ٹینک لے کر لاکھوں فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے غزہ میں داخل ہوگئی ہیں، حماس کے یرغمال اسرائیلیوں کی بازیابی کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا، جس کے چند ہی گھنٹوں بعد صیہونی فوج نے کارروائی شروع کردی۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جائیں گے اور علاقہ خالی کروایا جائے گا۔

اسرائیل کا غزہ میں چھ روز کے دوران 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف، شہید فلسطینیوں کی تعداد 15 سو سے متجاوز

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بدترین بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل اسرائیل نے 6 روز میں غزہ پر 6 ہزار بم گرادیے جبکہ 4 ہزار ٹن بارود برسانے کا بھی اعتراف کیا گیا۔

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی بمباری میں مجموعی طور پر شہید ہونیوالوں کی تعداد 1500 سے زائد ہوگئی جبکہ 6 ہزار فلسطینی زخمی ہیں جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد طبی عملے کے ارکان بھی شہید ہوئے ہیں جبکہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) نے خبردار کیا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں بجلی کی کمی کی وجہ سے ان کے مردہ خانوں میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔

فلسطینی ہلال احمر نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کی پٹی میں ایندھن کے داخلے پر پابندی برقرار رہی تو ایمبولینس خدمات 4 دن کے اندر بند کردی جائیں گی، یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے۔

Related Posts