حماس کا 40 بچوں کے سر قلم کرنے کا اسرائیلی دعویٰ جھوٹا نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: حماس اسرائیل جنگ میں جھوٹی خبروں کا راج ہے جس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اسرائیل کے دفاع کے لیے جھوٹی خبر کا سہارا لے لیا۔

جوبائیڈن نے حماس کی جانب سے 40 کے قریب بچوں کو قتل کرنے کی غلط خبر کو دہراتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے بچوں کے سر قلم کرنے کی تصاویر دیکھنے اور ان کی تصدیق کرنا پڑے گی۔

تاہم وائٹ ہاوس نے امریکی صدر کے بیان کی تردید کردی اور واضح کیا کہ صدر بائیڈن اور دیگر امریکی حکام نے اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے کہ حماس کے دہشتگردوں نے اسرائیلی بچوں کے سر قلم کیے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر بائیڈن کا بیان اسرائیلی صدر کے ترجمان کے دعؤوں اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔

دوسری جانب لبنانی میڈیا نے حماس کے ہاتھوں 40 اسرائیلی بچوں کو ذبح کرنےکی خبرپروپیگنڈا قرار دے دیا۔

Related Posts