اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، امریکی صدر

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، امریکی صدر
اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر اسرائیلیوں سے رابطے میں ہوں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امید اور توقع ہے کہ اسپتال کے حوالے سے کم دخل اندازی کی جائے گی۔ قطر کی مدد سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے۔

فلسطینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الشفا اسپتال کے محاصرے اور ایندھن کی کمی کے باعث 3 دن میں 33 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی صدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ صدر کا بیٹا حماس سے لڑائی میں مصروف تھا اور کافی وقت سے اس سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

کین ریہست ریڈیو سے بات کرتے ہوئے اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کچھ عرصے سے اپنے بیٹے کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن ہم بہت پرُامید ہیں۔

ایپل کمپنی کے سابقہ ملازم ’ہیومین اے آئی پن‘ کے بانی عمران چوہدری کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تمام والدین کے لیے عام طور پر ماؤں کے لیے یہ دن مشکل ہوتے ہیں، تمام فوجیوں، اور فرنٹ لائن پر موجود ہر فرد کے لیے اور ہر ایک کے لیے ہم امید کرتے ہیں وہ امن کے ساتھ واپس آئیں۔

Related Posts