مقبوضہ فلسطین: اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں سیکڑوں مزید فلسطینی شہید ہوگئے جس سے شہدا کی مجموعی تعداد 5700سے زائد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر گزشتہ روز بھی بمباری کی۔ تازہ حملوں میں صرف ایک گھنٹے کے دوران 50سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 704 تک جا پہنچی۔
تحمل سے کام لیں، ہم جنگ کا دائرہ پھیلانا نہیں چاہتے، امریکا کا ایران کو پیغام
اب تک غزہ پر اسرائیل کے حملوں اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 5 ہزار 700سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا میں 2300 بچے شامل ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ خان یونس اور جنوبی غزہ میں بھی اسرائیل نے حملے کیے۔
مغربی پٹی پر بھی اسرائیلی جارحیت شدت اختیار کر گئی۔ 30بچوں سمیت 90 مزید فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیل نے لبنان کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ سرحدی علاقوں میں بے گھر افراد کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی۔