اسرائیل کے ظالمانہ حملوں میں پھول سے فلسطینی بچے بھی نشانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ کی پٹی میں دو دن کے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اتوار کی سہ پہر چھ بچوں سمیت 31 فلسطینیوں کی موت ہو گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعہ کو اسرائیل کے یک طرفہ جارحانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں 253 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہونے والے بچوں میں علاء قدوم 5 سالہ، احمد النیراب 11 سالہ، مومن النیراب 5 سالہ، محمد حسونہ 14 سالہ، خلیل ابو حماد 17 سال، حازم سالم 12 سالہ ہیں۔
یہ تشدد غزہ میں گزشتہ سال کی جنگ کے بعد بدترین تشدد ہے جس نے اس محصور اور غریب علاقے کو تباہ کر دیا تھا اور اب ایک سال بعد اس علاقے کو پھر سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے۔

اسرائیل نے کہا کہ اس نے یہ حملے فلسطینی اسلامی جہاد کے حملوں کے ردعمل میں کیے ہیں،اسلامی جہاد نے یہ مبینہ حملے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے رہنما کی گرفتاری کا بدلہ لینے کیلئے کیے تھے۔

تقریباً 2.3 ملین فلسطینی تنگ ساحلی غزہ کی پٹی میں جمع ہیں، غزہ دو اطراف سے اسرائیل، ایک طرف سے سمندر اور چوتھی طرف سے مصر کی ناکا بندی کا سامنا کر رہا ہے اور دنیا کا واحد شہر ہے، جو اوپن ایئر جیل بنا ہوا ہے۔

 

Related Posts