افغان حکومت کا طالبان ارکان کو جدید تعلیم دینے کا منصوبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان کی طالبان حکومت نے اپنی تنظیم تحریک طالبان سے وابستہ افراد کو جدید تعلیم دینے کا منصوبہ مشتہر کیا ہے، جس کے مطابق ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے ساتھ تنظیم کے ارکان کو رعایتی فیسوں پر تعلیم دلوانے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

افغان وزارت اطلاعات کے ادارے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر نے افغان ذرائع ابلاغ میں ایک اشتہار شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کا پرائیویٹ یونیورسٹی مشعل سے طالبان ارکان کو جدید تعلیم دینے کا معاہدہ طے پایا ہے۔

اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ  معاہدے کے تحت امارت اسلامیہ کے مجاہدین (طالبان ارکان) کو مختلف شعبوں میں کم فیسوں پر تعلیم کے حصول کے مواقع مہیا کیے جائیں گے۔

اشتہار کے مطابق معاہدے کے تحت خواہش مند طالبان ارکان کو ان کی دلچسپیوں کے مطابق انجینیئرنگ، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس، جرنلزم اور
حقوق کے شعبے میں تعلیم دی جائے گی۔

Related Posts