حماس پر الزامات، کیا اسرائیلی فوج نے غزہ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حماس پر الزامات

حماس اسرائیل جنگ اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے حماس پر الزامات عائد کرتے ہوئے غزہ کی بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے غزہ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ بندرگاہ کا کنٹرول مکمل طور پر حاصل کرچکی ہے۔

حماس کی آڑ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی، بھارت کا کیا کردار ہے؟

اسرائیلی فوج نے حماس پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ حماس غزہ کی بندرگاہ کو دہشت گردی کیلئے استعمال کررہی تھی۔ ترجمان اسرائیلی فوج ڈینیل ہاگری کے جاری بیان میں کہا گیا کہ المرسی کی عمارات کلیئر کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سلامتی کونسل میں غزہ کے حق میں قرارداد منظور

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ آپریشن میں تمام فورسز شریک ہیں۔ اسرائیل نے بندرگاہ کے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے تمام عمارات ”کلیئر“ کردیں۔ فورسز نے حماس کے 10 مجاہدین کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 4عمارات اور 10سرنگوں کی گزرگاہوں کو تباہ کردیا گیا کیونکہ وہ دہشت گردی کے بنیادی انفراسٹرکچر میں شامل تھیں۔ حماس بندرگاہ کو دہشت گردی اور بحری افواج کی تربیت کیلئے استعمال کرتی تھی۔

جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں رات کے وقت گرائے گئے پمفلٹس میں علاقہ مکینوں کو فوجی کارروائی سے قبل فوری علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

غزہ پر وحشیانہ بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے دیگر ممالک میں دخل اندازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اب سے 5 گھنٹے قبل اسرائیل نے شام کے شہر دمشق اور جنوبی لبنان میں بھی بمباری کی۔ 

Related Posts