طالبان حکومت کا اسلامی ممالک سے افغانستان کو تسلیم کرنیکا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان حکومت کا اسلامی ممالک سے افغانستان کو تسلیم کرنیکا مطالبہ
طالبان حکومت کا اسلامی ممالک سے افغانستان کو تسلیم کرنیکا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: طالبان حکومت نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کو تسلیم کریں جبکہ نئی حکومت نے تاحال عالمی برادری کی عائد کی گئی تمام تر شرائط کو پورا کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے سرکاری میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں پہل کریں۔

انٹرویو کے دوران افغان وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کی دعویدار قوتوں کی پابندیوں اور افغانستان کے فنڈز منجمد کرنے کے باعث ہی افغان عوام معاشی مشکلات کا شکار ہوئے۔ عارضی مدد ہمارے مسائل حل نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں زلزلہ، خواتین اور  بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق

افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے کہا کہ افغانستان کیلئے مل کر ایسے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے جو عوام کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کریں۔ اسلامی ممالک آگے آئیں اور افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کریں۔ پابندیوں کا تدارک ہونا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ بھوک اور بدحالی نے لاکھوں افغان عوام کو موت کی دہلیز پر پہنچادیا، لاکھوں لوگوں کو غربت، بھوک اور بےروزگاری سے بچانے کیلئے جلد معیشت بہتر کرنا ہوگی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 6 روز قبل امریکا اور عالمی بینک سے درخواست کی کہ وہ افغانستان کے فنڈز غیرمنجمد کریں تاکہ افغانستان کی بحرانی صورت حال مزید گھمبیر نہ ہوجائے۔افغان عوام کو انسانی المیے سے بچانا ہوگا۔

Related Posts