کراچی: نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنا ئے۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اعظم خان8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 97 سکور بنا کر نمایاں رہے، کولن منرو38، رحمان اللہ گرباز8، رسی وین ڈیر ڈوسن 1، شاداب خان12 جبکہ آصف علی 42 رنز بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور اوڈین سمتھ نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور ایمل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فضل الحق فاروقی اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ابرار احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اب تک ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 2 میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کئے جانے کا امکان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو چار میچ میں سے صرف ایک میں ہی کامیابی مل سکی ہے جبکہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔