اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے لیے اپنی کٹ متعارف کروا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے لیے اپنی کٹ متعارف کروا دی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے لیے اپنی کٹ متعارف کروا دی

دو بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپین رہنے والی کرکٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے لیے اپنی کٹ متعارف کروا دی ہے۔

سپر لیگ ٹیم اسلام آباد یونائیٹیڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے علاوہ عمومی طور پر پاکستان اسپورٹس کو ہوم آف کٹس کا تصور بھی پیش کیا ہے جس میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اسلام آباد یونائیڈ کا مستقل گھر قرار دیا گیا ہے۔

 ٹیم اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مطابق کٹ میں موجود سرخ رنگ طاقت اور عقل و دانش کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ فائر ریڈ سے مراد جوش و جذبہ اور مہارت ہے۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مطابق کٹ میں موجود پیلا رنگ اتحاد اور منصفانہ کھیل کی نمائندگی کرتا ہے جو ٹیم اور قوم کی حیثیت سے اتحاد کی مضبوط خواہش کا مظہر ہے۔

کٹ کا ٹو اسٹار شیرو لوگو فخر اور اعزاز کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ کو پی ایس ایل کا واحد 2 وقتی چیمپین ہونے پر بے حد فخر ہے۔

رنگوں کے حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیانیے کی وضاحت کرتے ہوئے علی نقوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہم نے کٹس میں جو تبدیلیاں کیں، وہ اس کی عکاس ہیں۔

علی نقوی نے کہا کہ ہمارے پرستار ہمیں اپنے مانوس سرخ رنگ میں دیکھیں گے جبکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے جہاں کھیلنے کے لیے ہم نے 5 سال کا طویل انتظار کیا۔ 

Related Posts