اسلام آباد پولیس کا شادی کی تقریب پر دھاوا، مطلوب ملزم پھر بچ کرنکل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہریوں میں خوف و ہراس
تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہریوں میں خوف و ہراس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:گزشتہ روز شہر اقتدار میں تھانہ ترنول پولیس کے سب انسپکٹر شاہد اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ افسران بالا کو اعتماد میں لئے بغیر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کی تقریب پر چھاپہ مارکرمہمانوں کو ہراساں کرکے اعلیٰ تربیت کی قلعی کھول دی۔

سیاسی وسماجی حلقوں اور سول سوسائٹی سمیت معززین علاقہ نے ترنول پولیس کی غلط ترجیحات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس کی اخلاقی تربیت کی اشد ضرورت ہے ۔

اس حوالہ سے ایس ایچ او ترنول نے کہا مومن خان آفریدی ملزم نامزد FIR43\20مورخہ 20,01,2020بجرم 9B\15نارکوٹکس پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے متعدد بارکارروائیاں کیں لیکن ملزم ہمیشہ اپنی چالاقی،حوشیاری اور مضبوط نیٹ ورک کی بنیاد پر فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔

گزشتہ روز حسب ضابطہ سب انسپکٹر شاہد اصغر اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ گشت پر موجود تھا ،مخبر خاص کی مصدقہ اطلاع پر کہ ملزم محلہ عثمانیہ میں موجود ہے اگر بر وقت کارروائی کی جائے تو ملزم پکڑا جا سکتا ہے ۔

پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کے شور مچانے پر درجن بھرافرادنے پولیس پارٹی کا گھیراؤ کرلیا اور للکارتے ہوئے اسلحہ تان کر ملزم مومن خان کو لے گئے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز پر عملدر کیلئے انتظامیہ حرکت میں آگئی

پتھراؤ سے پولیس کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ،ملزم کو فرار کروانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے سرکاری املاک کا نقصان کرنے اور ہوئی فائرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے ،مومن خان سمیت دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Posts