اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دالحکومت میں مندرکی تعمیر رکوادی، سی ڈی اے کو نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ عدالت توہین عدالت کے قوانین پر یقین نہیں رکھتی، اسلام آباد ہائیکورٹ
یہ عدالت توہین عدالت کے قوانین پر یقین نہیں رکھتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دالحکومت میں مندرکی تعمیر رکوادی، اس سلسلے میں سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقامی وکیل چوہدری تنویر نے اسلام آباد میں مندر بننے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

جسٹس عامر فاروق نے مقامی وکیل چوہدری تنویر کی درخواست پر آج سماعت کی۔درخواست گزار چوہدری تنویر نے مندر کی تعمیر پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے۔

سید پور گاؤں میں پہلے سے مندر موجود ہے جس پر حکومت اس کی تزئین و آرائش کرسکتی تھی۔ ایچ نائن میں مندر کیلئے دی جانے والی زمین اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے (کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) بتائے کہ کیا ایچ نائن میں مندر اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں؟اقلیتوں کے مکمل حقوق ہیں ان کا بھی خیال رکھنا ہے۔

عدالت نے مندر کی تعمیر فوری روکنے اور حکم امتناع کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے سے جواب طلب کرلیا۔

Related Posts