اسلام آباد ایکسائز آفس نے وزیر اعظم کا دیا گیا ریونیو ٹارگٹ پورا کرلیا،ڈائریکٹر ایکسائز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ایکسائز آفس نے وزیر اعظم کا دیا گیا ریونیو ٹارگٹ پورا کرلیا،ڈائریکٹر ایکسائز
اسلام آباد ایکسائز آفس نے وزیر اعظم کا دیا گیا ریونیو ٹارگٹ پورا کرلیا،ڈائریکٹر ایکسائز

اسلام آباد:ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق محکمہ ایکسائز اسلام آباد قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

ایم ایم نیوز نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے بتایا کہ محکمہ کو دیا گیا ہدف پانچ ارب 80 کروڑ روپے تھا جس پر اچھے ریفارمز اور عوام کو سہولت دے کر محکمہ ایکسائز نے 8 ارب روپے ریونیو جمع کیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ ادارے میں اصلاحات اور بائیو میٹرک تصدیق کامیابی کا اہم زینہ بنے،ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے میں کورونا کے باعث آن لائن رجسٹریشن اور ٹرانسفرپراسس ریونیو ہدف میں معاون ثابت ہوا۔

محکمہ ایکسائز نے پرائیویٹ کمپنیز اور بڑے ہوٹل سے بیڈ ٹیکس اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولیات دینے کے باعث ریونیو میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 39 فیصد اضافہ، حجم 5.2 ارب ڈالر ہوگیا

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئندہ بھی دیا گیا ٹارگٹ پورا کریں گے اور عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

Related Posts