سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ اشتہاری قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad court declares former BISP chairperson Farzana Raja proclaimed offender

اسلام آباد :احتساب عدالت نے سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کواشتہا ری قرار دیدیا ،ناقابل ضمانت وارنٹس جاری کر دیئے گئے۔

پیر کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس پر سماعت کی ۔محمدسلیم بیگ سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے،احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دیدیااور فرزانہ راجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹس جاری کر دیئے گئے ۔

جج اصغر علی نے کہاکہ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کر دیئے گئے۔

وکلاء شریک ملزمان نے کہاکہ پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری؟ ۔ وکلاء شریک ملزمان نے کہاکہ عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب

جج احتساب عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے مطابق انوسٹی گیشن کو کسی اسٹیج پر ختم نہیں کیا جا سکتا، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کرلیا ،احتساب عدالت نے سماعت 14جون تک ملتوی کردی۔

Related Posts