تحریک عدم اعتماد پر ساتھ نہ دینے والے سینیٹرز آئی ایس آئی کے لوگ ہیں۔ میر حاصل بزنجو کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate, NA pay tribute to late Mir Hasil Bizenjo
مولانا فضل الرحمن کو جلسہ کرکے اسلام آباد سے واپس نہیں جانا چاہیے، حاصل بزنجو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رہنما نیشنل پارٹی سینیٹر میر حاصل بزنجو نے الزام لگایا  ہے کہ جن لوگوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، وہ آئی ایس آئی   کے لوگ ہیں۔

 میڈیا کے ایک نمائندے نے جب  اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد خفیہ رائے شماری کے دوران ساتھ نہ دینے والے سینیٹرز کے بارے میں  میر حاصل بزنجو سے سوال کیا کہ کیا آپ ان  کو جانتے ہیں؟ تو انہوں نے فوراً کہا کہ یہ سینیٹرز آئی ایس آئی چیف جنرل فیض کے لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن اور حکومت دونوں کی عدم اعتماد کی تحریکیں ناکام رہیں جس کے نتیجے کے طور پر چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین اپنے عہدوں پر حسب سابق فائز رہیں گے۔

Related Posts