میر حاصل بزنجو کی بے بنیاد بیان بازی افسوسناک ہے۔ میجر جنرل آصف غفور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG ISPR
چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی، ڈی جی آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:   ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ میر حاصل بزنجو کی ایک حساس قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بے بنیاد بیان بازی افسوسناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  سینیٹر میر حاصل بزنجو کی طرف سے آئی ایس آئی چیف پر الزام کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ان کا بیان جمہوریت کی خدمت قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سستے سیاسی مفادات کے لیےسارے جمہوری عمل کو بے توقیر کرنے سے جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹر میر حاصل بزنجو آئی ایس آئی چیف جنرل فیض پر الزام تراشی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا  تھا کہ  تحریک عدم اعتماد پر ساتھ نہ دینے والے سینیٹرز آئی ایس آئی کے لوگ ہیں۔

Related Posts