ملک کے ڈیفالٹ کر جانے کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے۔اسحاق ڈار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے ڈیفالٹ کر جانے کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، آئی ایم ایف سے معاہدے کی تاخیر کی کوئی تکنیکی وجہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل اصلاحات ہوچکیں، معاہدہ نہ ہونے کی کوئی تکنیکی وجہ نہیں۔ سب سے نقصان دہ چیز ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بازار حصص میں کاروبار کا اچھا دن، 86 پوائنٹس کا اضافہ

گفتگو کے دوران وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معاشی اعتبار سے تاحال جدوجہد میں مصروف ہے۔ گزشتہ حکومت کو چلنے دیا جاتا اور تباہی ہوجاتی یا فیصلہ کیا جاتا، یہ بڑا مشکل وقت تھا۔ پھر سب نے فیصلہ کیا اور ہم نے ذمہ داری اٹھا لی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہم چیلنج کا مل کر سامنا کریں گے۔ حکومت کی سب سے پہلی ترجیح پاکستان کی کسی کمٹمنٹ میں تاخیر نہ کرنا ہے۔ غیر ملکی ادائیگیاں بر وقت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہو بھی رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کو ڈیفالٹ کی تاریخ دینے کا شوق ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرمسار ہونا چاہئے۔ لوگوں کو امید اور تسلی دیں۔ تاریخیں نہ دیں۔ باہر سے کوئی نہیں کہہ رہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا۔ آئی ایم ایف ایم ڈی نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ 

Related Posts