کیا حکومت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے عہدہ واپس لینے والی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے وزارت اعظمٰی سے ہٹنے کے بعد مجھے بلاک کردیا، رمیز راجا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان سے عہدہ واپس لینے کے بعد ملک میں جب نئی حکومت آئی تو پی سی بی میں بھی اعلیٰ پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی۔

حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے جاتے ہی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چیئرمین پی سی بی کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ملکی حالات بہتر ہونگے تو نیا چیئرمین پی سی بی آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سہ ملکی سیریز کھیلنے کی دعوت دیدی

رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے مزید کہا کہ پچھلے 4 سالوں میں کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیاں یقینی ہیں بعدازاں چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کیلئے نجم سیٹھی پُر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی کو 2013 میں پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور وہ ذکا اشرف کے ساتھ قانونی تنازعات میں الجھ گئے تھے لیکن بعد میں 2014 میں دوبارہ اپنے عہدے پر فائز ہوگئے تھے۔

نجم سیٹھی 2017 میں بورڈ کی سربراہی کر رہے تھے لیکن عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے ملازمت چھوڑ دی اور انہوں نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدے کے لیے آئی سی سی کے سابق چیئرمین احسان مانی کی خدمات حاصل کیں۔

Related Posts