یہ یقین کرنا تھوڑا مشکل ہوگا لیکن دنیا کا سب سے بڑا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میکڈونلڈز پاکستان میں اپنی خدمات کو بند کررہا ہے۔
میکڈونلڈز پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پوسٹ کے ذریعے سے صارفین کو یہ اطلاع دی کہ کچھ وقت کیلئے ہم وقفہ لے رہے ہیں۔
We will be back soon❤️ pic.twitter.com/FMNo41LL07
— McDonald’s Pakistan (@McDonaldsPK) July 5, 2023
ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوڈچین پاکستان میں بند نہیں ہورہی بلکہ فوڈ چین کی جانب سے کچھ وقت کیلئے وقفہ لیا جارہا ہے۔
1940 میں قائم کردہ میکڈونلڈز دنیا کا سب سے بڑا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ہے، جو 100 سے زیادہ ممالک میں 40،000 سے آوٹ لیٹس میں 69 ملین صارفین کو روزانہ خدمات فراہم کرتا ہے۔
پاکستان کے 24 شہروں میں میکڈونلڈز کے 178 آؤٹ لیٹس ہیں، اس کے فرنچائز کے مقامات میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، حیدرآباد، کوئٹہ، سرگودھا، بہاولپور، سیالکوٹ، سکھر، شیخوپورہ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، گجرات، ساہیوال، ایبٹ آباد اور جہلم شامل ہیں۔