کیا فیروز خان دوسری شادی کرنے والے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیروز خان کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔

فیروز کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خانی، خدا اور محبت، عشقیہ، گل رانا، اے مشت خاک اور حبس شامل ہیں۔

اس سے قبل فیروز خان ایک مشکل دور سےگزررہے تھے جب ان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے ان پر گھریلو زیادتی کے الزامات لگائے تھے۔ اب دونوں میں باضابطہ طور پر طلاق ہوچکی ہے اور ان کے درمیان معاملات قانونی طور پر حل ہوچکے ہیں۔

حال ہی میں فیروز خان نے اپنے کچھ مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے اُن سے سوال کیا کہ بھائی کیا آپ شادی کررہے ہیں؟ جس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ دیکھ رہا ہوں آجکل۔

ایک اور صارف نے فیروز خان سے سوال کیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ اب آگے بڑھ جانا چاہیے اور ایک نئے انسان کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنی چاہیے؟

جواب میں فیروز نے کہا کہ سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں۔

فیروز خان کا دوسری شادی سے متعلق حالیہ بیان کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

دوسری جانب اداکارہ نجیبہ فیض نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اداکار فیروز خان کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

Related Posts