کیا اسرائیل کے مقابلے کیلئے حماس کو چین ہتھیار فراہم کر رہا ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو ہندوستان ٹائمز

اسرائیل غزہ پر تباہ کن امریکی ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آور  ہے، تو دوسری جانب حماس کے مسلح ونگ اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف میدان جہا د میں بر سرپیکار القسام بریگیڈ نے چینی ساختہ میزائل سے اسرائیلی ٹینک کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ حماس کے مجا ہدین کے پاس چینی ہتھیار کہاں سے آ رہے ہیں۔ موقر آج کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز نے فوٹیج جاری کی جس میں دکھایا گیا کہ ایک اسرائیلی ٹینک جسے او وی آئی انجیئرنگ گاڑی بھی کہا جاتا ہے، کو جنوبی غزہ کی پٹی رفح میں ’ریڈ ایرو‘ گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

’فلسطین کرونیکل‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے چینی گائیڈڈ میزائل ’ریڈ ایرو‘ کا استعمال کیا گیا۔

ریڈ ایرو سیکنڈ جنریشن کا ٹینک شکن میزائل ہے، جس میں وائر آپٹیکل گائیڈنس سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ میزائل 3 سے 4 کلو میٹر کی حد تک ہدف کا نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ 1980 کی دہائی کے آخر سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ہتھیاروں کا ایک اہم جزو رہا ہے۔

اسرائیلی فوجی جیپ کے بونٹ سے بندھے زخمی فلسطینی کی دردناک ویڈیو دیکھئے

25 کلو گرام وزنی یہ میزائل زمین، جنگی گاڑیوں یا ہیلی کاپٹر سے بھی داغا جا سکتا ہے۔ 2021 میں اسپوتنک کی ایک رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی تھی کہ چینی ملٹری انڈسٹری نے امریکی FGM-148 جیولن کے مقابلے میں کئی تھرڈ جنریشن پورٹیبل اینٹی ٹینک میزائل سسٹم تیار کیے ہیں۔

عسکری ماہر کرنل حاتم الفالحی نے الجزیرہ کو بتایا کہ حال ہی میں متعارف کرایا گیا ’ریڈ ایرو میزائل‘ مزاحمتی تحریک میں نمایاں حیثیت حاصل کرگیا ہے جس سے گاڑیوں اور بکتر بند یونٹوں کو 4 کلومیٹر تک کی دوری سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

الفالحی کے مطابق یہ آپریشن اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے القسام بریگیڈز پر جلد فتح کے بارے میں دعووں کے برعکس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی میں اب تک 37,626 فلسطینی شہید اور 86,098 زخمی ہو چکے ہیں۔