لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے پرویز مشرف کیخلاف سارے آرڈرز ختم ہو گئے، عرفان قادر

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC verdict

اسلام آباد:سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے پرویز مشرف کیخلاف سارے آرڈرز ختم ہو گئے۔

میڈیاسے گفتگو کے دوران پرویز مشرف کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کے فیصلے ردعمل دیتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے لگتا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سارے آرڈرز ختم ہو گئے ہیں اور اس حد تک یہ فیصلہ درست ہے کیونکہ اس کے اثرات بڑے لاب سائیڈڈ تھے۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: خصوصی عدالت کالعدم، پرویز مشرف کا ٹرائل غیر قانونی قرار

ایک سوال پرویز مشرف اب آزادہیں اوروہ واپس آسکتے ہیں کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے یہ فیصلہ پڑھنا پڑھے گا ،میں نے ابھی فیصلہ پڑھا نہیں ہے لیکن میری شروع سے ہی یہ رائے تھی کہ یہ ٹرائل غیرقانونی اورغیرآئینی ہے ، اچھا ہواہے کہ اس فیصلے کو کالعدم قراردیدیاگیاہے۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالتی فیصلے ملزم کی غیرموجودگی میں فیصلہ سناناغیرآئینی اورغیراسلامی ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ٹھیک ہے جب پرویز مشرف نے کہہ دیاتھا کہ وہ آناچاہتے ہیں توان کی بات سن لی جاتی توبہترتھا،مشرف کیخلاف فیصلہ سنانے میں جلدی کی گئی اورججز جلدی سے اس کیس کو لپیٹناچاہتے تھے۔

Related Posts