ایرانی عہدیدار کا سعودیہ کے ساتھ تعلقات بحالی کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی مزید استحکام کا باعث بنے گی۔ ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں مستقبل کا منتظر ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات صاف، شفاف اور تعمیری تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو خطے کے لیے بڑے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا پڑوسی سکیورٹی پالیسی اہم ہے اور خطے میں مزید سفارتی اقدامات ہونا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے شخص کے قبضے سے پستول برآمد

سعودی قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العيبان نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی صدر شی جن پنگ کے اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے کے فراخدلانہ اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی سعودی عرب کی جانب سے اچھے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کی مضبوط اور مسلسل روش کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

بیجنگ میں جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

جسے جمعہ کو سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرنے، دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور 2001 میں طے پانے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔

Related Posts