ایران،جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات سی آئی اے کو دینے والے شہری کو پھانسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران،جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات سی آئی اے کو دینے والے شہری کو پھانسی
ایران،جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات سی آئی اے کو دینے والے شہری کو پھانسی

تہران:ایران نے امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو ے پاسداران انقلاب کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی سے متعلق معلومات دینے والے ایرانی شہری کو پھانسی پر لٹکا دیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہری کو پیر کی صبح کو پھانسی دی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایرانی عدلیہ نے کہا تھا کہ محمود موسوی ماجد جنہیں 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی جاسوسی کی تھی۔

عدالت نے مزید کہا تھا کہ محمود موسوی کا کیس رواں برس کے اوائل میں قاسم سلیمانی کے قتل سے منسلک نہیں تھا۔ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو علی الصبح امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ محمود موسوی ماجد، پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکا کے لیے جاسوسی کر رہا تھا اور مختلف ادوار میں کچھ فوجی کمانڈروں خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور ان کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کیا تھا۔

Related Posts