اقرار الحسن نے پروگرام نہ چلانے کا الزام تسلیم کر لیا، وضاحتی ویڈیو بیان جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقرار الحسن نے پروگرام نہ چلانے کا الزام تسلیم کر لیا، وضاحتی ویڈیو جاری
اقرار الحسن نے پروگرام نہ چلانے کا الزام تسلیم کر لیا، وضاحتی ویڈیو جاری

مشہورومعروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے سرِ عام کا پروگرام نہ چلانے کا اعتراف کرتے ہوئے وضاحتی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں تمام تر الزامات کا تفصیل سے جواب دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی معصومہ حسین نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اقرار الحسن پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے سول ایوی ایشن کی بدعنوانی بے نقاب کی تو اقرار نے ڈیل کرلی تاہم پروگرام نہیں چلایا۔ اقرار الحسن نے ڈیل کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پروگرام نہیں چلایا لیکن اس کی یہ وجہ نہیں تھی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دو خواتین کی طرف سے کی گئی الزامات کی بوچھاڑ کا جواب دیتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا کہ ایک خاتون نے میری تائی ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا کہ اقرار دنیا بھر کی مدد کر رہا ہے لیکن ہماری مدد نہیں کرتا۔ میں آپ کو اپنا این آئی سی نمبر بتا دیتا ہوں۔ نادرا میں میرا خاندانی سلسلہ دیکھ لیں۔ یہ خاتون کہیں نہیں۔

ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے کہا کہ میں حلفیہ کہتا ہوں کہ میرا ان خاتون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کہیں سے بھی یہ خاتون میری رشتہ دار ثابت ہوجائیں تو میں ٹی وی پر آنا اور پروگرام کرنا چھوڑ دوں گا۔ واقعے کے ذمہ داران نے مجھ سے معافی مانگی اور تحریری معافی نامہ سادہ کاغذ اور اسٹامپ پیپر پر لکھ کردیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iqrar Ul Hassan (@iqrarulhassan)

اقرار الحسن نے کہا کہ لوگ ہم پر پیسے لے کر پروگرام روکنے کا الزام لگاتے ہیں لیکن جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کا پروگرام آن ائیر ہوتا تو پھر کہتے کہ پاکستان کو بدنام کیاجارہا ہے۔ 8 سالوں میں جتنے مافیاز کے خلاف پروگرامز کیے، لگتا ہے وہ سب اور ان کی اولادیں میرے اور ٹیم کے خلاف متحرک ہیں۔ ہر الزام کا جواب دوں گا۔ 

اینکر اقرار الحسن نے کہا کہ ہم نے ایک ٹی وی پروگرام جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بنایا تھا جو اگر آن ائیر کیا جاتا تو پاکستانی اداروں کی اسناد کو عالمی سطح پر جعلی سمجھ لیا جاتا اور سرٹیفکیٹ لے کر باہر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا جس پر ہم نے پروگرام نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اعلیٰ حکام کو شکایت جمع کرائی۔ 

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن نے ڈیل کرلی، پروگرام نہیں چلا، خاتون کے الزامات

Related Posts