بھارتی کرکٹر نے اپنی بھابھی کو بھی نہ بخشا، زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرکٹر نے اپنی بھابھی کو بھی نہ بخشا، زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
بھارتی کرکٹر نے اپنی بھابھی کو بھی نہ بخشا، زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اترپردیش: بھارت کی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے ایک کھلاڑی نے اپنی بھابھی کو بھی نہ بخشا، زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون کے الزامات پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کے بالر پر اس کی بھابھی نے پریاگ راج کے شیوکوٹی تھانے میں درخواست دائر کرائی ہے کہ اس کے دیور نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

وارنسی کی رہائشی خاتون نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سال 2018 میں اس کی شادی بودھ رسم و رواج کے مطابق وارانسی میں ہوئی تھی، متاثرہ خاتون خود بھی اسی تھانے میں بطور سپاہی تعینات ہے۔

خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سال 2018میں اس کی شادی بودھ رسم کے حساب سے وارانسی میں ہوئی تھی، اس کے شوہر نے پہلی شادی کی بات چھپائی تھی، تاہم پہلی بیوی کے سامنے آنے کے بعد راز فاش ہوگیا۔

درخواست گزار خاتون کے مطابق شادی کے کچھ دنوں بعد جہیز نہ لانے کے حوالے سے اس کو ہراساں کیا جانے لگا، اور اس ہراسانی سے تنگ آکر وہ اپنے میکے واپس چلی گئی تھی، تاہم 2019میں شوہر اس کو مناکر اپنے واپس اپنے ساتھ لے گیا۔

خاتون کے مطابق جولائی 2019 میں سسرال میں ایک تقریب کے موقع پر اس کا دیور جو آئی پی ایل کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی بھی ہے نے اس کی آبروریزی کی اور جب اس بات کی شکایت میں نے اپنے شوہر کوکی تو بجائے میری سنتا، اس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی نے ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ کر لیا

خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے تین سالہ بیٹے اور اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لئے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے، پولیس نے درخواست منظور کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Posts