بھارتی فوجیوں نے راجوری میں تین نوجوان شہید کر دیے، مسلسل 151ویں روز بھی حالات بدستور ابتر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian Kashmir
Indian Kashmir

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تاز ہ کارروائی کے دوران ضلع راجوری میں تین نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں کھاری تھریٹ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قابض فوجیوں نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی منگل کے روز شروع کی تھی جو آخری اطلاعات تک آج تک جاری تھی۔

دریں اثناجمعرات کو مسلسل 151ویں روز بھی جاری رہنے والے بھارتی محاصرے کے باعث وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں صورتحال بدستور ابتر رہی۔

گزشتہ برس پانچ اگست سے دفعہ 144کے تحت پابندیاں نافذ جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ وادی کشمیر کے رہائشیوں کیلئے پر ی پیڈموبائل فون اور انٹرنیٹ سروز بدستور معطل ہیں۔

سٹوڈنٹ اینڈ یوتھ فورم کے چیئرمین منظور احمد بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں جاری فوجی محاصرے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے1 سال کے دوران 210مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا، 2000 سے زائد زخمی

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے علیل چیئرمین سیدعلی گیلانی کے اہلخانہ نے سرینگر میں میڈیا کو بتایا ہے کہ حریت چیئرمین کی صحت اب مستحکم ہے اور لوگ اس حوالے سے افواہوںپردھیان نہ دیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں سے شدید سرد موسم کی وجہ سے سیدعلی گیلانی کی صحت متاثر ہو ئی تھی ۔ تاہم اب انکی صحت مستحکم اوروہ گھر پر ہی زیر علاج ہیں۔

بھارتی قابض انتظامیہ نے حریت چیئرمین کو گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے گھر میں نظربند کر رکھا ہے اور انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولتیں بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں جس سے انکی صحت بری طرح متاثرہوئی۔

Related Posts