آئی او سی کا پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی او سی کا پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو اسکالر شپ دینے کا اعلان
آئی او سی کا پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سالیڈیریٹی نے اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

آئی او سی نے سمر اولمپکس گیمز پیرس کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں جیولین تھرور ارشد ندیم، خاتون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد و دیگر شامل ہیں۔

اسکالر شپ کے لیے سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس اور شوٹنگ کے کھلاڑی بھی حقدار قرار پائے ہیں۔

آئی او سی کے اسکالر شپ پروگرام کے تحت ایتھلیٹس کو تیاریوں کے سلسلے میں بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

اولمپکس کی تیاری کے لیے ہر ایتھلیٹ کو 650 ڈالر (آج کے حساب سے1لاکھ 21 ہزار 582 روپے) ماہانہ دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد

اسکالر شپ کے حقدار دیگر کھلاڑیوں میں عثمان چاند، گلفام جوزف، انا ابتسام، کشمالہ طلعت، رسم گل، جہاں آرا نبی، پرنیا زمان خان، محمد نوح دستگیر بٹ شامل ہیں۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ایتھلیٹس کی اسکالر شپ کے لیے آئی او سی کو درخواست کی تھی، جو اب قبول کرلی گئی ہے۔

Related Posts