سیف علی خان کیس کی تحقیقات میں شاہ رخ خان کے متعلق حیرت انگیز انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیف علی خان کے گھر پر حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں ایک چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے، جس میں ملزم کا تعلق شاہ رخ خان کے مشہور بنگلے ’منت‘ سے بھی جڑا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا ماننا ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہو کر انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ میں بھی چوری کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔ تاہم، وہ سخت سیکیورٹی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکا۔

خلیل الرحمٰن قمرکا کہنا ہےماہرہ خان کو نہ معاف کروں گا، نہ بات کروں گا

پولیس کو شبہ ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے سیف علی خان کے گھر پر حملہ کیا تھا۔ 14 جنوری کو ’منت‘ کے قریب مشکوک حرکات دیکھی گئیںتھیں، جب ایک شخص شاہ رخ خان کے بنگلے کے عقب میں واقع ریسٹ ہاؤس کے قریب چھ سے آٹھ فٹ لمبی لوہے کی سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے احاطے کا جائزہ لے رہا تھا۔

سیف علی خان پر حملے کے بعد پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکیں۔ تحقیقات جاری ہیں اور پولیس اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا یہ ملزم دونوں واقعات کا ذمہ دار ہے۔

Related Posts