عالمی منڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران خام تيل کی قيمت ميں 20 فيصد کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: بین الاقوامی منڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران معیشت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب کی بڑی آئل کمپنی آرمکو کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر مندی ہوئی۔ خام تیل سستا ہونے سے پاکستان کا سالانہ درآمدی تیل کا بل بھی 5ارب ڈالر کم ہوگا۔

امریکی خام تیل 10 ڈالر کمی سے 30 ڈالر فی بیرل کی سطح تک گرگیا جبکہ لندن برینٹ آئل 20 فیصد کمی سے 35 ڈالر فی بیرل تک گرچکا ہے۔

جنوری 2020ء سے اب تک عالمی بازار میں خام تیل 50 فیصد سستا ہوا جبکہ اسی دوران خام تیل 70 ڈالر گر کر 2016ء کی کم سطح 30 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

معاشی ماہر خرم شہزاد کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی  پاکستان کےلیے بڑی خوشخبری ہے کیونکہ خام تیل سستا ہونے سے پاکستان کے سالانہ درآمدی تیل کے بل میں بھی 5ارب ڈالر کمی ہوگی۔

خرم شہزاد  کے مطابق خام تیل کی کمی کا فائدہ پاکستان منتقل ہونے سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوگی اور پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے ہر شعبے کی پیداوار لاگت کم ہوگی۔

Related Posts