وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ناروے جیسے افسوسناک واقعات روکنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کی مقدس شخصیات اور کتب کے احترام کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ناروے جیسے واقعات کو جرم قرار دیا جائے جبکہ مرتکب عناصر کو سزا ملنی چاہئے۔
ناروے جیسے افسوسناک واقعات روکنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کی مقدس شخصیات اور کتب کے احترام کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ایسے واقعات کو جرم قرار دیا جائے اور مرتکب عناصر کو سزا ملنی چاہئے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 26, 2019
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے باعث اعزاز ہے۔او آئی سی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کو اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام کے ساتھ دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔
او آئی سی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے باعث اعزاز ہے۔او آئی سی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کو اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام کے ساتھ دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 26, 2019
اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلامی سربراہ ممالک کا یہ فورم مسلم امہ کے رشتے کو مضبوط بنانے اور جوڑنے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر میں ظلم و جبر اور زیادتی کے شکار مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے لیے مزید فعال اور موثر کردار ادا کرنا ہے۔
معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امہ کو درپیش مسائل اور اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے یکساں موقف اور جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔
امہ کو درپیش مسائل اور اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے یکساں موقف اور جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 26, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس فورم سے کشمیریوں کے جمہوری بنیادی حق اور وادی میں سنگین صورتحال کو اجاگر کرنے کیلئے مزید آواز بلند کرنا ہو گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت پر زور دیا جائے کہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں اور غیرانسانی پابندیوں کو فی الفور ختم کرے جبکہ بابری مسجد کے فیصلے نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں سے ان کے سلوک کا پول کھل گیا ہے۔
بھارت پر زور دیا جائے کہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں اور غیرانسانی پابندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔ بابری مسجد کے فیصلے نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا، مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں سے ان کے سلوک کا پول کھل گیا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 26, 2019
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا بانی رکن ہونے کے ناطے پاکستان چاہتا ہے کہ مسلم ممالک کے مابین معاشی تعلقات فروغ پائیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کو مزید تقویت ملے۔
او آئی سی کا بانی رکن ہونے کے ناطے پاکستان چاہتا ہے کہ مسلم ممالک کے مابین معاشی تعلقات فروغ پائیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کو مزید تقویت ملے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 26, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔
جدہ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جبکہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کررہی ہیں۔
روانگی سے قبل گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بطور بانی رکن پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: گولڈن جوبلی تقریبات، فردوس عاشق اعوان سعودی عرب روانہ