اینٹی کرپشن ڈے: دُنیا بھر میں بدعنوانی کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی کرپشن ڈے: دُنیا بھر میں بدعنوانی کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے
اینٹی کرپشن ڈے: دُنیا بھر میں بدعنوانی کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن (اینٹی کرپشن ڈے) منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنا اور یہ جاننا ہے کہ عالمی معاشرے پر بدعنوانی کے کتنے خطرناک اثرات رونما ہوئے۔ 

رواں سال اقوامِ متحدہ کی طرف سے انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کا عنوان ”بدعنوانی کے خلاف عالمی اتحاد“ رکھا گیا ہے  جبکہ اینٹی کرپشن ڈے پوری دنیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔

اقوامِ متحدہ نے پوری دنیا کی حکومتوں کو بدعنوانی کے خلاف ہاتھ سے ہاتھ ملا کر اتحاد کو فروغ دینے کی دعوت دی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ کریں۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں تخلیقی حل تلاش کرتے ہوئے جیت کی طرف سفر جاری رکھنا ہوگا تاکہ ہم اطمینان حاصل کرسکیں کہ دنیا کے قیمتی ذرائع عوام کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ملکِ خداداد پاکستان میں قومی احتساب بیورو (نیب)، محکمہ اینٹی کرپشن اور دیگر تنظیمیں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہیں جبکہ آج عالمی دن کے موقعے پر ملک بھر میں سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

پورے ملک میں کرپشن کے خلاف کام کرنے والی تنظیمیں اور گروہ عوام میں شعور کی بیداری کے لیے بدعنوانی کے خلاف جنگ اور دیگر عنوانات سے سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔ 

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کا عالمی دن منایا گیا ، جبکہ یہ  دن منانے کا مقصد قومی سطح و بین الاقوامی سطح پر سول ایوی ایشن کے متعلق آگہی دینا تھا۔

اقوامِ متحدہ نے 1996ء میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے ہوا بازی کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے عالمی سطح پر یہ دن منانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کا عالمی دن منایا گیا

Related Posts