کراچی، انٹر میڈیٹ بورڈ نے پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، انٹر میڈیٹ بورڈ نے پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا
کراچی، انٹر میڈیٹ بورڈ نے پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں 24 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت (پری انجینئرنگ) کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اہل سنت میں اختلافات ختم کرنے کیلئے علماء کی سپریم کونسل تشکیل

سندھ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے عہدوں کی خلاف ضابطہ بھرتیوں کا انکشاف

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس میں پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 24 ہزار 376 امیدوار رجسٹر ہوئے جن میں سے 24 ہزار 170 نے شرکت کی۔

انٹربورڈ  کے چیئرمین نے کہا کہ امتحان دینے والے 24 ہزار 170 امیدواروں میں سے 22 ہزار 119 امیدوار پاس ہو گئے۔ انٹر پری انجینئرنگ، 12ویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 91فیصد سے زائد رہا۔۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ امتحانات میں 3 ہزار 80 امیدواروں نے اے 1 گریڈ، 2 ہزار 123 نے اے، 2 ہزار 825 نے بی  جبکہ 4 ہزار 36 نے سی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ پاس ہونے والے 22 ہزار 119 امیدواروں میں سے 6 ہزار 605 نے ڈی جبکہ 3 ہزار 450 امیدوار ای گریڈ میں پاس ہوئے۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 91اعشاریہ 51فیصد رہا۔ 

 

Related Posts