لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید نے سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ہیں، لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت کراچی میں بھی ہم نے ایک دہشتگرد گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر پر جلد باڑ کے کام کو مکمل کرلیں گے، یکم اگست سے چمن بارڈر پر الیکٹرانک انٹری گیٹ بنانے جارہے ہیں جس میں خود افتتاح کروں گا۔

افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں پاکستان کا امن افغانستان سے وابستہ ہے، افغانستان سے مہاجرین کے مسئلے پر ہماری پالیسی بہت واضح ہے۔ پاکستان میں پہلے ہی 30 سے40لاکھ مہاجرین ہیں۔ ہماری خواہش ہے افغانستان اپنا مسئلہ خود حل کرے۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل ہی کے کیس کا فیصلہ اگلے کابینہ میٹنگ میں کریں گے، میں اکیلا کوئی بات نہیں کر سکتا۔ پوری قوم پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے فوج کے ساتھ ہے۔ پی ڈیم ایم ٹھس ہوگئی یے پہلے کہا تھا مریم اور شہباز الگ الگ ہیں۔ سیکیورٹی ایجنسیوں کو سلوٹ کریں کریڈٹ دینے کے بجائے ہم کیڑے نکال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایچ ای سی کے سامنے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

Related Posts